اورنگ آباد:ایک طرف دور جدید میں سائنس نے خوب ترقی کی ہے دوسری طرف نئی نئی بیماریاں عام ہوئی ہے۔ مختلف وجوہات کے سبب سر درد کمر درد اور گھٹنوں کا درد وغیرہ عام بات ہو گئی ہے ۔Free Orthopedic And health checkup camp Held In Aurangabad In Maharashtra
مگر ہم اپنی دوڑ بھاگ کی زندگی میں اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بیماریاں مزید بڑھ جاتی ہے ۔لہٰذا شہریان کی سہولت کے لئے specific اسپتال اور گلوبل میڈیکل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سے فری کیمپ میں کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفید مشورے دیئے ۔ اس موقع پر لوگوں کے درمیان مفت دوائی بھی تقسیم کی گئیں۔
ڈاکٹر نادیہ نے کہا ہے کہ خواتین دن بھر گھریلو کاموں میں مصروف رہتی ہیں ۔وہ اپنی صحت پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہیں۔ عدم توجہی کے سبب وہ بڑی بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو فائدہ پہنچانا ہے۔ڈاکٹر مقتدیر نے بتایا کہ تین سال کے وقفے کے بعد یہ کیمپ منعقد کیا گیا اور دیکھنے میں آرہا ہے کہ عالمی کورونا وباء کے بعد کئی سارے لوگوں کو ہڈیوں کی بیماریاں ہو رہی ہے۔اس جے مدنظر کیمپ منعقد کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:Science Exhibition in Aurangabad اورنگ آباد میں طلبا و طالبات کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد
ساتھ ہی ڈاکٹر مقتدیر نے بتایاکہ گلوبل فاؤنڈیشن اورنگ آباد شہر میں بڑے پیمانے پر غریبوں کی مدد کرتا ہے اور پچھلے کئی مہینوں سے فاؤنڈیشن کی جانب سے سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کو لیکر فونڈیشن بتا رہا تھا۔Free Orthopedic And health checkup camp Held In Aurangabad In Maharashtra