کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اور لوگوں میں اپنی صحت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن خود میدان میں آئی ہے، اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور عوام میں مفت ماسک تقسیم کیے گئے۔
اس پروگرام کا افتتاح پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس موقع پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو مفت میں ماسک دیئے گئے۔
اس دوران لوگوں کو ہجوم سے دور رہنے کی تلقین کی گئی۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ اپنے گھر میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا ہے۔