ETV Bharat / state

مالیگاؤں کے لوگوں کے لیے فری جنازہ گاڑی کی سہولت

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر سے دور دراز علاقوں میں آباد لوگوں کی سہولت کے لیے تین جنازہ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے- اس کے علاوہ برادران وطن کے لیے بھی ایک الگ گاڑی کا نظم کیا گیا ہے-

free funeral vehicle for Malegaon peoples by corporation
مالیگاؤں کے شہریوں کے لیے فری جنازہ گاڑی کی سہولت
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 2:33 PM IST

Updated : Feb 7, 2021, 3:00 PM IST

وہ بستیاں جو شہر سے کافی دور ہیں جیسے دیوی کا ملہ، دہانہ، 11 ہزار کالونی، درے گاؤں سمیت اطراف کے علاقوں میں کسی کے انتقال ہوجانے پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ قبرستان شہر میں واقع ہے اور لوگوں کو یہاں تک پیدل جنازہ لانے میں کافی دشواری ہوتی ہے-

انہی سب باتوں کے پیش نظر کارپوریشن نے رواں برس ماہ جنوری کے اواخر میں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے- شہر سے دور آباد بستیوں کے لیے جنرل فنڈ سے تین جنازہ گاڑیوں کا انتظام کیا ہے-

مالیگاؤں کے شہریوں کے لیے فری جنازہ گاڑی کی سہولت

خاص بات یہ ہے کہ ان جنازہ گاڑیوں کی خدمات بالکل مفت ہے اور عوام کو یہ سہولت 24/7 دستیاب رہے گی-

یہ سبھی گاڑیاں علی اکبر ہسپتال میں 24/7 موجود رہیں گی۔ لہذا اگر کسی علاقے میں جنازہ گاڑی کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ فوری طور پر علی اکبر ہسپتال سے رابطہ کریں۔ متعلقہ افراد گاڑی کے ساتھ جلد سے جلد مطلوبہ مقام پر پہنچنے کی کوشش کریں گے-

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سرکاری سطح پر عوام الناس کو اس طرح کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے-

اس تعلق سے میئر طاہرہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنازہ گاڑی پر میت کو لایا جائے گا اور قبرستان سے تھوڑی دور پر ہی گاڑی روک کر میت کو کاندھا دیتے ہوئے قبرستان میں شرعی احکامات پر عمل کرتے ہوئے سپرد خاک کیا جائے گا -

فی الحال دور دراز کے علاقوں میں آباد افراد کو جیسے جیسے جنازہ گاڑی کی سہولت کے بارے میں جانکاری مل رہی ہے وہ اس کا استعمال کررہے ہیں۔

Last Updated : Feb 7, 2021, 3:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.