ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 'فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک' کی ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاؤں میں کچھ نوجوانوں نے مل کر فری بلڈ ڈونر قائم کر ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 4:58 AM IST

'فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک' کی ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز

مالیگاؤں میں ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹلس کے ساتھ مزید بلڈ بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے.

مالیگاؤں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پرائیویٹ ہاسپٹلس کا جال بچھ رہا ہے، تاہم آج بھی شہر میں بڑے پیمانے پر ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹل کی کمی ہے۔

عام طور پر یہاں مریضوں کو علاج کیلئے بیرون شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اسی طرح سے شہر میں مزید بلڈ بینک کی بھی ضرورت ہے کہ جب کبھی کسی مریض کو مخصوص اور فریش خون کی فوری ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت مریض اور اس کے اہل خانہ کو تکالیف کر سامنا کرنا پڑتا ہے.

ان سب حالات کو محسوس کرتے ہوئے شہر کے مخلص اور قوم و ملت کا درد رکھنے والے نوجوانوں نے "مالیگاؤں فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک"(Malegaon Fresh Blood Donors Active Network ) نام سے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کیا.

اس کا افتتاح گذشتہ ماہ کی آخری تاریخ یعنی 28 فروری 2021 کو شام چار بجے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی عوامی رابطہ آفس پر منعقد کیا گیا.

اس رابطہ آفس سے بلڈ ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے.

اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ذمہ داران کی جانب سے شہر میں گزشتہ کئی برسوں سے بلڈ سروسیسز میں خاموش خدمات انجام دینے والے افراد کا استقبال کیا گیا اور نیز ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا.

سماجی کارکن خالد سرحدی نے کہا کہ خون کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اسی لئے تو آج بھی انسانیت زندہ ہے. جب کبھی کسی بھی انسان کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت یہ نہیں دیکھا جاتا کہ خون دینے والا کون ہے بلکہ انسانیت کے ناتے لوگ خون دینے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں.

محی الدین لڈو بلڈر نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہیں اور خون کا عطیہ کرنے والے کم ہیں۔

کامگار یونین سینا کے صدر نفیس میتھا نے اپنی گفتگو میں ایسے واقعات بیان کئے جن میں مریضوں کی جان صرف خون وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے گئی ہے۔

اس کے علاوہ مخصوص گروپ کے خون کے انتظار میں مریض پریشان ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر کو ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹل کے ساتھ مزید بلڈ بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے.

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے سیکرٹری عمران راشد نے نظامت کے دوران اس جانب بھی اشارہ کیا کہ شہر میں کبھی بھی سیاسی رہنماؤں نے خون کا عطیہ نہیں دیا اور نہ ہی کسی بھی پارٹیوں نے اس جانب پہل کی.

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ اور شہر کے دیگر بلڈ ڈونرس گروپ کی کوششوں سے "مالیگاؤں فریش بلڈ ڈونرس نیٹ ورک" کا قیام عمل میں آیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.