ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ 19) کے چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں تین بزرگ شہری شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'نئے معاملوں میں واہلی تعلقہ کے دو متاثرین اور واڈوانی اور پٹوڈا شہروں کے دو متاثرین شامل ہیں۔ اس سے پہلے بیڈ کے مجل گاؤں میں تین اور گیورائی اور کائیج میں دو دو معاملے درج کیے گئے تھے۔
کورونا وائرس میں نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 16 ہوگئی ہے اور متعلقہ علاقوں کو قرنطینہ زون قرار دیا گیا ہے۔