ETV Bharat / state

مالیگاؤں:آدھار کارڈ سے موبائل نمبر کو لنک کروانے کے لیے چار روز کیمپ منعقد

مالیگاؤں شہر ہیڈ پوسٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور پوسٹ بینک کے ہیڈ مینجر کی جانب سے 25 اگست تا 28 اگست تک اردو میڈیا سینٹر میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں عوام اپنے آدھار کارڈ سے اپنا موبائل نمبر اور ای میل لنک کرواسکتے ہیں ۔

آدھار کارڈ سے موبائل نمبر کو لنک کروانے کے لیے چار روز کیمپ منعقد

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 1:56 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاﺅں شہر میں عوام کی ایک بڑی آبادی کا اب بھی موبائل نمبر اپنے آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہوا ہے جس سے انہیں متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہر میں جاری دیگر آدھار کارڈ سینٹر پر فیس زیادہ ہونے کے باوجود بھی عوامی ہجوم رہتا ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے آدھار سے موبائل نمبر لنک کروانے میں پریشانی ہوتی ہے

ان مسائل کے حل کے لیے مالیگاؤں شہر ہیڈ پوسٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور پوسٹ بینک کے ہیڈ مینجر کی جانب سے 25 اگست تا 28 اگست تک اردو میڈیا سینٹر میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں عوام اپنے آدھار کارڈ سے اپنا موبائل نمبر اور ای میل لنک کرواسکتے ہیں ۔

اس طرح کی اطلاع مالیگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف ہیڈ پوسٹ آفس نتن ایولہ اور انڈیا پوسٹ پیمینٹ بینک کے برانچ میجنر راجیو ڈوبے کے اشتراک سے اردو میڈیا سینٹر نے جاری کی ہے ۔

مزید پڑھیں:ممبئی: میڈیکل رجسٹریشن کے لیے جعلی ڈگری داخل کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج

اس پریس ریلیز میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جن افراد کا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آدھار کارڈ سے اب تک لنک نہیں ہوا ہے وہ میڈیا سینٹر میں 25 اگست بروز بدھ صبح آٹھ بجے سے اپنا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آدھار کارڈ سے لنک کروا سکتے ہیں ۔

یہ اسکیم 25 اگست سے 28 اگست تک جاری رہے گی ۔لہذا شہریان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کو آدھار کارڈ سے لنک کروانے کیلئے 50 روپیہ فیس،ادھار کارڈ کا زیراکس اور جس نمبر سے لنک کروانا چاہتے وہ موبائل نمبر بھی اپنے ساتھ لے کر آئیں اور اپنے ادھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کروائیں ۔

میڈیا سینٹر میں دس ٹیبل لگا کر پوسٹ آفس کے نمائندے اپنی خدمات پیش کریں گے ۔اگر عوام کی تعداد زیادہ ہوتی ہیں تو ٹیبل اور پوسٹ آفس کے رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کروانے میں آسانی ہو اور وقت کی بچت بھی ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.