اورنگ آباد:ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع تعلیمی ادارے سر سید کالج کا یوم تاسیس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔اس پروگرام میں معروف ماہر تعلیم اور سماجی کارکن مبارک کاپڑی نے مہمان خصوصی شرکت کی ۔Foundation Day Celebration In SIR Syed College In Aurangabad In Maharshtra
مہمانان خصوصی میں تعلیمی کارواں کے صدر فرید خان اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی معزز ہستیاں موجود تھیں۔اس موقع پر کالج کے بانی پروفیسر محمد تلاوت علی کی شخصیت اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی کتاب’ عکس تلاوت‘ کا اجرا عمل میں آیا۔ پانچ سو صفحات پر مشتمل اس کتاب کو پروفیسر عرفان سوداگر نے ترتیب دی ہے ،
جلسے میں شریک مقررین نے پروفیسر تلاوت علی کی زندگی کو معیاری مگر جدوجہد سے تعبیر کیا۔ انھیں دکن کا سرسید ثانی قرار دیا۔ واضح رہے سرسید کالج کا قیام انتہائی نامساعد حالات میں عمل میں آیا تھا۔ اس کالج میں متوسط اور پسماندہ طبقات کے بچے زیور علم سے آراستہ ہورہے ہیں ،
یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Wishes Diwali to Nation دیوالی کا تہوار تاریکی پر روشنی کی جیت اور جھوٹ پر سچ کی جیت کی علامت ہے، راہل
انہوں نے کہاکہ پروفیسر تلاوت علی نے علم کی جو شمع روشن کی تھی اس روشنی اب پورے مراٹھواڑہ کو منور کررہی ہیں ۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبا وطالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔Foundation Day Celebration In SIR Syed College In Aurangabad In Maharashtra