ETV Bharat / state

سابق پولس کمشنر کے خط کی مکمل طور پر جانچ ہو:سنجے راوت - ممبئی ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست مہارشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے نام ممبئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس پرمبیرسنگھ کی جانب سے تحریر کردہ خط مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اس پورے معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنسنی خیز خط یقینی طور پر مہاراشٹر میں بحث کا موضوع ہے۔

سنجے راوت
سنجے راوت
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 7:48 PM IST

ممبئی کے سابق ڈاریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے نام تحریر کردہ اس خط کو لے کر طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔ تاہم شیو سینا کے رہنما سنجئے راوت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اورشردپوار اس کی خط کی جانچ کرائیں۔حالانکہ وزیر داحَہ انیل دیشمکھ نے بھی اس خط کی تحقیقاط کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنے محاسبہ کی ضرورت ہے ۔مگر سوئے اتفاق اس طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ مہا وکاس اگاڑی نے حکومت سازی کے لئے سخت جدو جہد کی ہے اور اب اس طرح کے الزامات حیران کن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے پولیس انتظامیہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور مہاراشٹر کی ریڑھ کی ہڈی پولیس انتظامیہ ہے ۔

راوت نے مزید کہا کہ مہا وکاس آگاڑی حکومت روزاول سے ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمین میں سے ایک ملزم خودسابق پولیس کمشنر ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں ہٹایا گیاہے۔

اور وزیر داخلہ نے خود کہا کہ اس خط کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

سنجئے راوت نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں آج ایک مرتبہ پھر سینئر رہنما شردپوار سے دہلی میں ملاقات کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ کہ گذشتہ 72 گھنٹوں سے مہاوکاس اگاڑی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ ہم سب مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے ۔ اس صورتحال میںبھی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے حکومت کی شبہہ کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔کچھ چیزیں صحیح وقت پر ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.