ETV Bharat / state

Maharashtra Rains مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش سے کچھ علاقوں میں سیلاب - بارش کے کئی علاقے زیر آب

اورنگ آباد میں والاج اور تیسگاؤں علاقوں میں ندیوں اور نہروں میں طغیانی آگئی اور تین خواتین بہہ گئیں۔ موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو خواتین کو بچا لیا ہے جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔ ضلع کے پھولمبری تعلقہ کے کھامگاؤں گاؤں میں موسلا دھار بارش سے فصلیں بہہ گئیں۔ Parts of Maharashtra to witness heavy rainfall

بارش
بارش
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 11:45 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ، کونکن، ودربھ اور وسطی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش سے گوداوری اور مانیاڈ ندیوں میں سیلاب آگیا ہے، جبکہ اورنگ آباد میں تین خواتین سیلاب میں بہہ گئیں۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ریاست کے تمام ڈویژنوں میں اگلے دو دنوں میں زیادہ تر مقامات پر تیزبارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Parts of Maharashtra to witness heavy rainfall

اورنگ آباد میں والاج اور تیسگاؤں علاقوں میں ندیوں اور نہروں میں طغیانی آگئی اور تین خواتین بہہ گئیں۔ موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو خواتین کو بچا لیا ہے جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔ ضلع کے پھولمبری تعلقہ کے کھامگاؤں گاؤں میں موسلا دھار بارش سے فصلیں بہہ گئیں اور کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ اورنگ آباد کے قریب تاریخی ہرسول جھیل طغیانی پرہے۔ سول انتظامیہ نے کھام ندی کے قریب رہنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ انخلاء کے لیے الرٹ رہیں۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بازآباد کاری کےلیے جمعیۃ علماء کا منصوبہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.