ETV Bharat / state

Building Slab Collapsed in New Mumbai: پانچ منزلہ عمارت کے سلیب گرنے سے خوف کا ماحول - عمارت کا پانچ منزلہ سلیب گرا

نیرول نوی ممبئی کے سیکٹر 19 میں جمی پارک کی عمارت کے پانچ سلیب لگاتار گر گئے، جس سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ Five Storey Slab of a Building Collapsed

five-storey slab of a building collapsed
عمارت کے پانچ سلیب لگاتار گر گئے
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 4:24 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 5:48 PM IST

ممبئی: نوی ممبئی کے نیرول میں ایک عمارت کا پانچ منزلہ سلیب یکے بعد دیگرے گر گیا۔ نیرول نوی ممبئی کے سیکٹر 19 میں جمی پارک کی عمارت کے پانچ سلیب لگاتار گر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوی ممبئی کے نیرول علاقے میں اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک عمارت کے پانچ منزلوں کے سلیب یکے بعد دیگرے منہدم ہوگئے۔ سلیب گرنے سے ملبے میں کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد اس عمارت اور آس پاس کے مکینوں میں خوف پیدا ہوگیا۔ بیلا پور حلقہ کے رکن اسمبلی منڈا مہاترے اور کمشنر ابھیجیت بانگر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ کمشنر نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ عمارت کے اندر موجود سات زخمیوں کو باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون ابھی بھی ملبے میں پھنسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس عمارت کو پہلے ہی مخدوش قرار دیا گیا تھا۔ واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شہریوں کو بارش کے موسم کے پیش نظر خطرناک عمارتوں کو خالی کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی طرح کا ناگہانی حادثہ پیش نہ آئے۔ فی الحال فائر بریگیڈ عملہ موقع پر موجود ہے اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ ابھی تک ملبے سے نکالے گئے سات افراد کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 11, 2022, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.