برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے 'دھاراوی میں مزید پانچ لوگوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی علاقے میں اب کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے'۔
انہوں نے بتایا 'کورونا وائرس کے کل پانچ نئے مریضوں میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں، یہ کیسز پی ایم جی پی کالونی، مسلم نگر، کلیان واڑی، موروگن چاؤل سے سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 'مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے اب تک 1364 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 125 افراد اس وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور اب صحتیاب ہیں'۔
ملک بھر میں اب تک 6 ہزار 412 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 95 ہزار 718 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں۔