ڈرائیور توازن برقرار نہیں رکھ سکا جس کے سبب کار کنویں میں گر گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں ایک کار کنویں میں گرگئی جس میں پانچ افراد ہلاک جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'تمام افراد ایک رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔'
اتاپڑی تحصیل کے پاریکرواڑی گاؤں کے پاس ڈرائیور، کار کا توازن برقرار نہیں رکھ سکا جس کے سبب کار سڑک کے کنارے کنویں میں جاگری۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔'
ہلاک ہونے والوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ زخمی شخص کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔