ETV Bharat / state

اورنگ آباد: پانی میں ڈوبنے سے پانچ ہلاک - پانی میں ڈوبنے سے پانچ ہلاک

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں تیراکی سیکھتے ہوئے پانی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ جن میں 42 سالہ ایک شخص اور اس کے 4 بچے شامل ہیں۔ جن کی عمریں سات، نو اور 12 برس تھیں۔

five killed by drowning in aurangabad maharashtra
اورنگ آباد میں پانی میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 8:33 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے تعلقہ پیٹھن کے گاؤں ویہیمانڈوا سے ایک افسوس ناک خبر ہے۔ یہاں پر تیراکی سیکھتے ہوئے پانی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

five killed by drowning in aurangabad maharashtra
اورنگ آباد میں پانی میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل بھی پیتھن تعلقہ میں پانی میں ڈوبنے سے دیگر 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ڈوبنے سے 10 افراد کی موت پر تعلقہ میں ہر طرف رنج اور افسوس کا اظہار کیا جا ریا ہے۔

تفصلات کے مطابق کورڈے بستی کے رہنے والے لکشمن کورڈے اپنے بچوں کو تیراکی سکھانے کے لیے کھیت میں بنے تالاب پر لے گیا تھا۔ جہاں رسی باندھ کر انھیں تیرنا سکھا رہا تھا۔ اچانک رسی توٹ جانے کے سبب بچے ڈوبنے لگے۔ اس نے مدد کے لیے چیخ پکار کی۔ لیکن قریب میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس نے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اور انھیں بچانے کی کوشش میں خود بھی ڈوب گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.