ETV Bharat / state

Manohar International Airport گوا کے منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہلی مسافر پرواز کی آمد - گوا کا منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ

گوا کے موپا میں نو تعمیر شدہ منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلی پرواز جمعرات کو اتری۔ انڈگو کی اس پرواز میں حیدرآباد سے گوا پہنچنے والے مسافروں کا موسیقی اور پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ first flight landed on Manohar Airport

گوا کے منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہلی مسافر پرواز کی آمد

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 9:07 AM IST

نئی دہلی: گوا کے نئے تیار کردہ منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، موپا نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ا یئر پورٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہلی مسافر پرواز کی آمد اور روانگی دیکھی گئی۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ اس تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت شری پد نائک اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 11 دسمبر 2022 کو منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، گوا کا افتتاح کیا تھا۔ تقریب سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت، جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کامیابی کے ساتھ کام کاج شروع کئے جانے میں شامل تمام متعلقین کو کو مبارکباد دی۔ first flight at Manohar International Airport

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح نیا ہوائی اڈہ ریاست گوا اور ملک دونوں کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت شری پد نائک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ’’آج کا دن گوا اور گوا کے لوگوں کے لیے اور میرے لیے بھی ایک سنہرہ دن ہے۔‘‘ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی یاد دلایا کہ جس وقت آنجہانی اٹل بہاری واجپئی وزیراعظم تھے تو پارلیمنٹ کے ایک رکن کے طور پر ان کی پہلی میعاد کار میں انہیں سول ایوی ایشن کے معاملات کو دیکھنے کا کام سونپا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Nepal's New Pokhara Airport نیپال کے پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح

وزیر نے کہا 'اس وقت منوہر پاریکر وزیر اعلیٰ تھے اور ہم نے اس ہوائی اڈے کا کام شروع کیا تھا۔ ہمارے تمام خواب آج پورے ہو گئے ہیں‘‘۔ شری پد نائک نے مزید کہا کہ یہ نیا ہوائی اڈہ سیاحت کو مدد دے گا اور گوا کو پھلوں، سبزیوں اور مچھلیوں جیسی خراب ہونے والی اشیاء کی برآمد کا مرکز بنانے میں معاون ہوگا۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور یہ ہندوستان بھر کے لوگوں کو یہاں آنے کے لئے راغب کرے گا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت گوا کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ مستقبل قریب میں مزید پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.