ETV Bharat / state

ممبئی سی ایس ٹی سے پہلی بس راجستھان کے لئے روانہ - مہاراشٹر نیوز

ممبئی میں کئی دنوں کے لاک ڈاؤن میں قید مزدروں کو آخر کار اپنے وطن جانے کی اجازت مل گئی۔ ممبئی کے چھترپتی شیواجی ریلوے اسٹیشن کے پاس سے ممبئی راجستھان جانے والے پہلے 25 مزدوروں کا قافلہ آج روانہ ہوا۔

ممبئی سی ایس ٹی سے پہلی بس راجستھان کے لئے روانہ

author img

By

Published : May 3, 2020, 9:12 PM IST

اس موقع پر ممبئی پولیس کے علاقائی ڈی سی پی سنگرام سنگھ نشاندار کی موجودگی میں لاک ڈاؤن قوانین اور کورونا وبا سے بچنے کی احتیاتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے، مزدوروں کو ان کے وطن جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

راجستھان کے جالور ضلع کے رہنے والے مزدوروں نے اس موقع پر ممبئی پولیس کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی علاقے میں ملازمت کرتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات خراب ہوگئے اور وہ اسی پریشانی میں پھنسے ہوئے تھے، لیکن اب وہ خوش ہیں۔

کیونکہ اب وہ جلد ہی اپنے وطن پہنچ جائیں گے۔ تیسرے لاک ڈاؤن کے عنقریب حکومت مہارشٹر نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دوسرے صوبوں کے رہنے والے ملازمین اور مزدوروں کو جلد ہی ان کے وطن واپسی پر غور کریں گے۔

اس اعلان کے بعد پولیس نے لوگوں کو پرمٹ دینے کے لئے فارم جاری کئے۔ اس فارم کو مقامی پولیس تھانے میں جمع کرنا ہوگا اور پولیس کی اجازت ملنے کے بعد ہی ٹرین بس یا ذاتی گاڑیوں سے لوگ اپنے وطن جاسکیں گے، جسکی شروعات ہو چکی ہے ۔

ممبئی سے اتر پردیش کے لئے مزدوروں کو بزریعہ ٹرین ان کے وطن بھیجنے کی شروعات ہو چکی ہے۔ مزدوروں کا یہ پہلا قافلہ بھیونڈی روڈ سے گورکھپور کے لئے کل ہی روانہ ہوا ہے۔

حکومت کی کوشش ہے کہ کورونا وباء کی احتیاطی تدابیروں پر عمل کرتے ہوئے رفتہ رفتہ ان سارے مزدوروں کو ان کے وطن بھیجا جائے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.