ETV Bharat / state

Azmeen Hajj اورنگ آباد امبیرگیشن پوائنٹ سے حج کیلئے پہلا قافلہ روانہ - اورنگ آباد امبیرگیشن پوائنٹ

اورنگ آباد امبر گیشن پوائنٹ سے 174 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ جدّہ کےلئے روانہ ہوا گہا۔جامع مسجد کے کاشف العلوم جہاں پر حج کیمپ بنایا گیا ہے یہاں پر پر عازمین کو احرام پہنا کر بسوں کے ذریعہ اورنگ آباد ائیرپورٹ لے جایا گیا جہاں پر سبھی کاغذات کی جانچ کر کے حاجیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے

اورنگ آباد امبیرگیشن پوائنٹ سے حج کیلئے پہلا قافلہ روانہ
اورنگ آباد امبیرگیشن پوائنٹ سے حج کیلئے پہلا قافلہ روانہ
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 5:41 PM IST

اورنگ آباد امبیرگیشن پوائنٹ سے حج کیلئے پہلا قافلہ روانہ

اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد امبیرگیشن پوائنٹ سے 174 عازمین حج جدہ کے لئے روانہ ہو گئے ۔خدمات حجاج کمیٹی کے ذمہ دار ارشد انجینئر نے کہا ہے کے الحمدللہ پہلے قافلے میں 174 حجاج کرام کی بکنگ اور ان کا لگیج ہمارے پاس آیا تھا۔ صبح دس بجے کی فلائٹ سے حاجیوں کو روانہ کیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے ایئرپورٹ پر کافی کام کرنا پڑا ۔

حجاج کرام کا ذاتی میڈیکل چیک آپ کیا گیا وہاں پر حکومت مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ائیرپورٹ پر صحت عامہ کے ڈاکٹر موجود ہیں و حاجیوں کو چیک کرنے والے ہیں ہر حاجی کو چیک کرنے کے بعد ان کا لگیج اسکریننگ ہوگا لگیج اسکریننگ ہونے کے بعد ان کا سامان قبول کیا جائے گا سامان قبول ہونے کے بعد ان کا امیگریشن ہوگا امیگریشن کے بعد کسٹم آفس میں کسٹم کے بعد حاجی صاحب کی ذات چیکنگ ہونگی اس کے بعد سکیورٹی ہولڈنگ ایریا میں نماز پڑھنے کے لئے جگہ دی جائیں گی ساتھ ہی وہاں پر آرام کرنے کے لئے موقع بھی دیا جائے گا۔ ایئر لائنز کی جانب سے وہاں پر کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور ایئر لائنز کی جانب سے کھانے کا ڈبہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Newly Built Haj House اورنگ آباد میں تعمیر کیے گئے نئے حج ہاؤس کے افتتاح کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیا اور اسٹیٹ حج کمیٹی کا عملہ موجود ہے۔ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج کیلئے پاسپورٹ اور اسٹیل کا کڑا اور ویزا کی کاپی دی ہے ۔ایئرپورٹ پر جہاز کے آنے اور جانے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ اسی طرح سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے خصوصی کارروائی مکمل کی گئی۔ ساتھی جامع مسجد کے کاشف العلوم میں جہاں حج کیمپ لگایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.