ETV Bharat / state

ممبئی ۔ ناسک شاہراہ پر واقع ہاسٹل میں آتشزدگی - fire at hostel

ممبئی ۔ ناسک شاہراہ پر واقع دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ہاسٹل میں آگ لگ گئی جہاں سے 74 طلبا کو بچایا گیا۔

fire broke out in deen dayal upadhyaya rural skills scheme hostel at bhiwandi
دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ہاسٹل آتشزدگی
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 11:06 AM IST

گذشتہ رات ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع ایک ہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر 74 طلبا کو اس آتشزدگی سے بچایا۔ تاہم، آگ کی وجہ سے ہاسٹل کا کافی نقصان ہوا ہے اور طلبا کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔'

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ہاسٹل آتشزدگی

بھیونڈی تعلقہ میں ممبئی ناسک شاہراہ پر لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک ہاسٹل ہے جس کا نام دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ہاسٹل ہے۔ اسی ہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ تاہم ہاسٹل سے تمام طلبا کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھیونڈی اور کلیان - ڈومبیولی میونسپل فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا اور تمام 74 طلبا کو بچایا۔ اس طرح ایک بڑا حادثے ہونے سے بچ گیا۔ تاہم، آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی رات 12 بجے کے قریب بھانڈوپ کے ایک مال میں آگ لگ گئی تھی جس میں مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.