ETV Bharat / state

Aurangzeb Controversy اورنگ زیب کی تصویر واٹس اپ اسٹیٹس پر رکھنے والے مسلم نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج - ممبئی میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر اورنگ زیب کی تصویر

مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگ زیب سے متعلق جاری تنازع کے درمیان ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی کی واشی پولیس نے اورنگ زیب کی تصویر واٹس اپ اسٹیٹس پر رکھنے والے مسلم نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ FIR against Muslim youth in Mumbai

اورنگ زیب کی تصویر واٹس اپ اسٹیٹس پر رکھنے والے مسلم نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 6:58 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئ سے متصل نوی ممبئی کے واشی پولیس نے مغل بادشاہ اورنگ زیب کی تصویر واٹس اپ اسٹیٹس پر رکھنے پر نوی ممبئی میں ایک مسلم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگ زیب سے متعلق جاری تنازعہ کے درمیان ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوی ممبئی کے واشی پولیس اسٹیشن نے محمد علی محمد حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 A اور 298 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ 33 سالہ امرجیت نامی شخص جو سروے ٹیکس پریکٹیشنر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 10 جون کو صبح 10.30 بجے امرجیت کو اپنے موبائل پر ایک اسکرین شاٹ ملا جس پر اورنگ زیب کا اسٹیٹس تھا۔ وہ اسکرین شاٹ امرجیت کو اس کے ایک دوست نے بھیجا تھا۔ وہاں موجود اسکرین شاٹ میں وہ موبائل نمبر بھی تھا جس پر امرجیت نے کال کی اور انہوں نے اس اسٹیٹس کو ہٹانے کے لیے کہا۔

اورنگ زیب کی تصویر واٹس اپ اسٹیٹس پر رکھنے والے مسلم نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج
اورنگ زیب کی تصویر واٹس اپ اسٹیٹس پر رکھنے والے مسلم نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج

یہ بھی پڑھیں: Police Registered Case Against Four مغل حکمران اورنگ زیب کی تصویر ہوا میں لہرانے پر ایف آئی آر درج

شکایت کنندہ نے محمد علی سے پوچھا کہ جب مہاراشٹر میں اورنگ زیب کے حوالے سے ماحول ٹھیک نہیں چل رہا ہے تو آپ نے اورنگ زیب کی ڈی پی کیوں رکھی اور ڈی پی ہٹانے کو بھی کہا جس پر ملزم نے جواب دیا کہ میرا موڈ خراب ہے، ڈی پی ہٹادوں گا۔ لیکن کچھ دیر بعد جب امرجیت نے دیکھا تو ڈی پی کو نہیں ہٹایا گیا، جس کے بعد امرجیت نے نئی ممبئی کے واشی پولیس اسٹیشن میں معاملے کی شکایت درج کرائی۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور 298 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے محمد علی محمد حسین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور اسے رہا کر دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.