ETV Bharat / state

ممبئی: ڈیلیوری بوائے کے مسلم ہونے کے سبب سامان لینے سے انکار - مہاراشٹر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ایک بار پھر سے قومی یکجہتی پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔

ڈیلیوری بوائے مسلم ہونے کے سبب سامان لینے انکار

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 8:30 PM IST

ممبئی کے برکت عثمان پٹیل نامی نوجوان بطور ڈیلیوری بوائے ملازمت کرتے ہیں لیک گزشتہ روز جب وہ میرا روڈ علاقے میں سامان کی ڈیلیوری کرنے گئے تو ایک غیر مسلم شخص نے محض اس لیے سامان لینے سے انکار کر دیا کیوں کی ڈیلیوری بوائے مسلم تھا۔

ڈیلیوری بوائے مسلم ہونے کے سبب سامان لینے انکار، ویڈیو

تاہم ڈیلیوری بوائے کی شکایت پر پولیس نے مذکورہ شخص کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برکت عثمان پٹیل جب میرا روڈ پر واقع جیا پارک نامی بلڈنگ میں سامان کی ڈیلیوری کرنے گیا، گراہک نے اس سے اس کا نام پوچھا، جب نوجوان نے اپنا نام برکت عثمان پٹیل بتایا تو گراہک نے یہ بولتے ہوئے سامان لینے سے انکار کر دیا کہ ہمیں مسلمانوں سے کوئی سامان نہیں لینا۔

یہ بات سنتے ہی ڈیلیوری بوائے برکت عثمان نے اپنے موبائیل میں یہ سارا معاملہ ویڈیو بان کر قید کر لیا اور کاشی میرا پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر لگایا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کی مذمت کی تھی کہ کوئی بھی بیماری مذہب دیکھ کر نہیں آتی اور نا ہی بیماری کی وجہ کوئی مخصوص طبقہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.