ETV Bharat / state

Israel Gaza war ہم نے طاقت نہیں بنائی ، ہم امریکہ کے غلام بن گئے، فاروق عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 10:22 PM IST

نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دنیا یوکرین کی جنگ میں تباہی کا رونا رو رہی تھی لیکن غزہ کی تباہی پر کوئی آنسو نہیں بہا رہا چاہیے کروڑوں لوگ وہاں کیوں نا مر جائیں۔

Farooq Abdullah in Mumbai
فاروق عبداللہ

ہم نے طاقت نہیں بنائی ، ہم امریکہ کے غلام بن گئے، فاروق عبداللہ

ممبئی: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلی و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے عرب ممالک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریزولیشن پاس کرے گے اور جب تک ان کر ریزولیشن پاس ہونگے، تب تک وہاں ہزاروں میں اموات ہونگی۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے ممبئی میں مولانا آزاد وچار منچ کے پروگرام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے غزہ میں ظلم کررہا ہے اور اس پر کوئی بات نہیں کرتا ہے۔غزہ میں لوگوں کے پاس پینے کے لیے پانی نہیں ہے، ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہے، بجلی نہیں ہے اور ہم مسلمان کچھ بھی نہیں کر پارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو عرب ممالک ہیں، وہ ریزولیش پاس کرائے گئے اور جب تک وہاں ہزاروں قتل ہونگے تب تک ان کے ریزولیشن چلتے رہے گے۔انہوں نے عرب ممالک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔ مسلمانوں نے طاقت نہیں بنائی ہے، بس صرف ہم امریکہ کے غلام بن گئے ہے۔

انہوں نے کہا فلسطین کے حق میں جو بھی قراردار منظور ہوئی، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ان قرارداروں کو قبول نہیں کیا۔ پوری دنیا یوکرین جنگ کی تباہی کے لیے رو رہی تھی، لیکن غزہ کی تباہی کے لیے کوئی آنسو نہیں بہا رہا۔چاہیے وہاں کروڑوں لوگ کیوں نا مارے جائیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد اب 7500 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ان ہلاکتوں میں 2 ہزار سے ازئد بچے بھی شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 21 ہزار سے زائد فلسطینی، اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں چند شرپسند جمہوریت کا گلا گھونٹ کر نفرت پھیلا رہے ہیں،فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ملک میں مسلمانوں کی حالت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو کسی نےبھی ان کے حقوق نہیں دیے اور صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی قدر نہیں جانتے ہیں۔ہمیں مردم شماری اور انتخابی عمل کا جائزہ لینا چاہئے اور اپنے ووٹر کارڈ پر نام اور پتہ صحیح لکھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 مردم شماری میں ہمیں صحیح معلومات فراہم کرنی چاہیے ،تاکہ ہمارا اندارج صحیح اندازے سے ہوسکے۔فاروق عبداللہ نے مسلمانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم نے دین سے دوری اختیار کی ہے اور جب تک ہم دین کو سمجھیں گے تو دنیا کو سمجھ سکتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.