مشتعل کسانوں نے ٹماٹروں سے لدے ٹریکٹر کو راستوں پر ہی الٹ دییے، اورنگ آباد کے مضافات لاسور، گھن ساونگی، اور اطراف کے علاقوں میں کسانوں نے ٹماٹر راستے پر پھینک کر احتجاج درج کرایا۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور ان کی فصلوں کے دام میں بے تحاشہ گراوٹ سے فصلوں کے دام ملنا دشوار ہوگیا ہے، ایسی فصلوں کو خسارے میں فروخت کرنے کے بجائے راستے پر پھینکنا بہتر ہے'۔
مزید پڑھیں: گنے کی قیمت میں پانچ روپےکا اضافہ
واضح رہے کہ تین سے چار روپے فی کلو ٹماٹر کی قیمت ہے جو کسانوں کے لیے خسارے کا سبب بن رہی ہے، متاثرہ کسانوں نے حکومت سے پٹرول ڈیزل کے دام کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی نقصان کی بھرپائی کا مطالبہ کیا ہے۔