ETV Bharat / state

ETV Bharat Impact عبدالمتین کا بیان قلمبند، ممبئی پولیس کی جانب سے مدد کی یقین دہانی - ای ٹی وی بھارت کا اثر

ڈی کمپنی کے ظلم کے شکار عبدالمتین کو ممبئی اینٹی اکسٹارشن سیل نے طلب کرکے انہیں مدد کی یقین دہانی کی ہے۔ Mumbai Extortion Cell to Help Abdul Mateen

ا
1
author img

By

Published : Nov 8, 2022, 7:20 PM IST

ممبئی: ممبئی کے ایک رہائشی عبد المتین کو ڈی کمپنی کی جانب سے ہراساں کرنے اور مبینہ طور جان سے مارنے کی دھمکی دئے جانے کی خبر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ممبئی کرائم برانچ کی اینٹی اکسٹارشن سیل نے عبد المتین کا بیان قلمبند کرتے ہوئے انہیں مدد کی یقین دہائی کرائی۔ واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے حال ہی میں عبد المتین اپنی ملکیت حاصل کرنے کے لئے 20 برس سے قانونی لڑائی جاری رکھنے اور ڈی کمپنی کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق خبر شائع کی تھی۔ خبر نشر ہونے کے بعد کرائم برانچ نے عبد المتین ممبئی کرائم برانچ کی اینٹی اکسٹارشن سیل طلب کیا ہے اور مدد کی یقین دہانی بھی کی ہے۔Mumbai Police to Help D Company Victim Abdul Mateen

عبد المتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اینٹی اکسٹارشن سیل نے طلب کیا ہے اور انکا بیان درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس نے انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ متین نے بتایا کہ انہوں نے ’’ممبئی پولیس کو معاملے کی پوری تفصیل بتائی اور ڈی کپمنی کی اجنب سے ظلم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ کس طرح سے راتوں رات نہ صرف دکان چھین لی گئی بلکہ خاموش رہنے اور آواز اٹھانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بارے میں بھی پولیس کو آگاہ کیا۔‘‘ Abdul Mateen a victim of D Company's brutality

مزید پڑھیں: D Company in Mumbai ممبئی کی ناگدیوی اسٹریٹ میں عبدالمتین اب تک انصاف کے منتظر

متین نے مزید کہا کہ اس واردات کے بعد انکی زندگی پوری طرح سے تباہ ہو گئی، وہ ذہنی مریض ہو گئے تھے۔ اس لئے اس بارے میں کچھ بھی کرنے سے قاصر تھے۔ عبد المتین کے مطابق ’’سبھی دروازے کھٹکھٹانے کے باوجود کئی مدد فراہم نہیں ہوئی لیکن اب اینٹی اکسٹارشن سیل سے مدد کی یقین دہانی کے بعد امید کی ایک نئی کرن نظر آنے لگی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.