ETV Bharat / state

Malegaon Book Fair: مالیگاؤں کتاب میلہ میں محبان اردو کا جوش قابل دید

قومی کونسل برائے فروغ اردو National Council for Promotion of Urdu Language کی جانب سے 18 دسمبر سے 26 دسمبر تک مالیگاؤں میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں محبان اردو بڑی تعداد میں شریک ہو کر اردو ادب کے تئیں اپنی بیداری و محبت کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

مالیگاؤں کتاب میلہ
مالیگاؤں کتاب میلہ
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 12:46 PM IST

Updated : Dec 21, 2021, 12:57 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام 24 واں قومی اردو کتابی و ادبی میلہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول و میونسپل مراٹھی اسکول میں منعقد کیا گیا۔

مالیگاؤں کتاب میلہ

اس میلہ کے دوسرے اور تیسرے دن بھی محبان اردو اور طلبہ و طلباء کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ملی تنظیموں کے ذمہ داران میں کتابیں خریدنے کا جوش دیکھا گیا۔Enthusiasm of Urdu lovers

اس موقع پر عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے مقامی امیر مولانا سید امین القادری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مسجدوں اور میناروں کے شہر مالیگاؤں میں تعلیم اور علم و دوستی کا شوق و ذوق اب بھی زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کتاب میلہ میں آنے کے بعد ان کی غلط فہمی دور ہوگئی اور دیکھا کہ اب بھی کتابوں سے لوگوں کا رشتہ کافی مضبوط ہے۔ امین القادری نے اردو کتاب میلہ کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کتابی میلہ میں عبادت گاہ کی سخت کمی محسوس ہورہی ہے۔

وہیں کتابی میلہ میں موجود ڈاکٹر سعید فارانی نے کہا کہ اس کتاب میلہ کے انعقاد سے یہ بات ثابت ہوگی کہ یہاں کے لوگوں میں اب بھی اردو کی محبت قائم ہے۔ تمام دشواریوں اور مشکلات کے باوجود بھی یہ کتابی میلہ منعقد ہوا یہ اردو زبان سے محبت کا ثبوت ہے جبکہ شہر کے سینئر صحافی احسان الرحیم نے کہا کہ اس کتابی میلہ کے پہلے دن زبان و ادب میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا اس کے بعد دوسرے اور تیسرے دن محبان اردو اور طلبہ و طلباء میں کتابیں خریدنے کا جوش برقرار رہا۔

اس کتاب میلہ میں قائم مرزا ورلڈ بک ہاؤس (اورنگ آباد اسٹال) کے ذمہ دار مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ مالیگاؤں کے عوام نے ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ اس کتاب میلہ کا استقبال کیا ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اس مقصد کے تحت نئی نسلوں کو کتابوں سے جوڑنے کیلئے مالیگاؤں ہائی اسکول کے طلباء نے اس کتابی میلہ میں شرکت کی اور اردو زبان سے محبت کا ثبوت دیا۔

Last Updated : Dec 21, 2021, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.