ETV Bharat / state

Maharashtra Bypoll مہاراشٹر کے چنچواڑہ، قصبہ پیٹھ حلقوں میں اب 26 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر کے پونے ضلع کی دو اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ اب ووٹنگ 27 فروری کے بجائے 26 فروری کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 7:47 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے الیکشن کمیشن نے بدھ کو مہاراشٹر میں چنچواڑہ اور قصبہ پیٹھ اسمبلی سیٹوں کے انتخابی شیڈول میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے، جو 27 فروری کے بجائے 26 فروری کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 18 جنوری کو اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے بارے میں پونے کے ضلع الیکشن افسر نے درخواست کی تھی کہ بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان کی تاریخ اور متعلقہ حلقوں میں پولنگ ایک ہی دن پڑ رہی ہے۔ کمیشن نے 18 جنوری کو اروناچل پردیش، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں اسمبلی حلقوں ک اور مرکز کے زیر انتظام خطے لکشدیپ کے پارلیمانی انتخابی حلقے کے ضمنی انتخابات کی تاریخ 27 فروری کورکھی تھی اور ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو مقرر کی تھی۔

مہاراشٹر میں مذکورہ دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 7 فروری تک بھرے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 08 فروری اور کاغذات نامزدگی 10 فروری تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پہلے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہی ہوگی۔ واضح رہے کہ ان دو سیٹوں کے لیے الیکشن کی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان سب سے پہلے الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو کچھ دیگر سیٹوں کے ساتھ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 65K New Voters in Srinagar سرینگر میں 65 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج

Assembly Election 2023 Dates تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.