اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سولہ دسمبر سے ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں تعلیمی نمائش ہفتہ بھر تک جاری رہے گی۔ اس تعلیمی نمائش میں کتاب میلہ، فوڈ فیسٹول اور ادبی پروگرام رکھے گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلیمی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ اس تعلیمی نمائش میں سمینار اور ادبی ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے۔ Education Expo begins in Aurangabad
ایکسپو کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس تعلیمی نمائش کو کچھ اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ پرائمری کے طلبا سے لیکر ریسرچ اسکالرز تک اس نمائش سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ نمائش میں کتابی میلہ، فوڈ میلہ، سائنس اور ثقافتی جھلکیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اورنگ آباد شہر کے تاریخی گراؤنڈ عام خاص میدان میں ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز سولہ دسمبر سے ہوگا اور بائیس دسمبر کو اختتام عمل میں آئے گا۔
مزید پڑھیں:Auto Drivers' Strike اورنگ آباد شہر میں ایک دن کیلئے آٹو رکشا کی ہڑتال