ETV Bharat / state

Aurangabad Education Expo معروف موٹیویشنل اسپیکر ولی رحمانی کا اورنگ آباد کے ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب - ایجوکیشن ایکسپو

اورنگ آباد شہر میں ایک ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ Aurangabad Education Expo

معروف موٹیویشنل اسپیکر ولی رحمانی کا اورنگ آباد کے ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 1:22 PM IST

معروف موٹیویشنل اسپیکر ولی رحمانی کا اورنگ آباد کے ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کرتے ہوئے بچوں کی حصلہ افزائی کی۔ اسی کڑی میں معروف نوجوان اسپیکر ولی رحمانی نے بھی ایجوکیشن ایکسپو میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمانوں کو پستی کے دلدل سے نکلنا ہے تو سخت محنت لازمی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ اس لیے ہم پستی کا شکار ہو گئے ہیں۔ Aurangabad Education Expo

معروف موٹیویشنل اسپیکر ولی رحمانی نے اورنگ آباد کے ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کی اور اس ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ولی رحمانی نے بڑے ہی متاثر کن انداز میں تعلیم کے بٹوارے سے مسلمانوں کا کیسے نقصان ہوا، اسے اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کے لیے موجودہ حالات میں کن چیزوں کو اپنے اوپر لازم کرلینا ہے، قوموں کے عروج وزوال کے پیچھے کونسی وجوہات کار فرما رہی ہیں اور آج ملک کا مسلمان پسماندگی کا شکار ہے تو اس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں۔ ان تمام باتوں کو ولی رحمانی نے بڑے ہی موثر انداز میں پیش کیا۔ ولی رحمانی نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے اوپر کام کو لازم کرلینا چاہیے۔ پستی کے دلدل سے باہر نکلنا ہے تو ہمیں سخت محنت جدوجہد اور اپنے نصب العین پر توجہ دینی ہوگی۔ ولی رحمانی نے بچوں کو قوم کا مستقبل قرار دیا اور ان کی عزت افزائی پر زور دیا۔ Aurangabad Education Expo

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں منعقد ایجوکیشن ایکسپو میں کتابی میلہ، فوڈ میلہ، سائنس اور ثقافتی جھلکیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اورنگ آباد شہر کے تاریخی گراؤنڈ عام خاص میدان میں ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز سولہ دسمبر سے ہوا اور بائیس دسمبر کو اس اختتام عمل میں آیا- Aurangabad Education Expo

یہ بھی پڑھیں : Education Expo 2022 اورنگ آباد میں سولہ دسمبر سے ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز

Education Expo in Aurangabad اورنگ آباد کتاب میلے میں اسکولی طلبا کا ہجوم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.