ریاست مہاراشٹر کے دارالحکموت ممبئی میں سال نو کے موقع پر ہونے والی ایک خاص قسم کی پارٹیاں اور ان پارٹیوں میں استعمال ہونے والی نشیلی اشیاء پر نظر رکھنے کے لیے اینٹی نارکوٹک سیل کی ٹیم کافی مستعد ہے۔
سال نو کے پیش نظر ممبئی میں کثیر مقدار میں ڈرگس، میاؤ میاؤ، ایم ڈی، براؤن شگر، ہیروئن، کوکین، چرس، منالی کریم وغیرہ سپلائی کی جا رہی ہیں۔
ممبئی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سنہ2019 میں کل 11572 معاملات میں سے 11986 ملزمین کی گرفتاری ہوئی ہے جبکہ 714 کلو منشیات ضبط ہوئی ہے جسکی قیمت بازار میں 62 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔
وہیں اینٹی نارکوٹک سیل نے سنہ 2019 میں 70 معاملات درج کئے ہیں اور 103 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 394 کلو منشیات ضبط کیا ہے جسکی قیمت بازار میں 25 کروڑ ہے۔
ممبئی میں یہ منشیات روس، پاکستان، افغانستان جیسے ممالک سے درآمد ہوتی ہیں اور کشمیر کے ذریعہ ہوائی راستے یا سڑک یا ٹرین سے مختلف شہروں میں پہنچائی جاتی ہیں۔
سال نو کے پیش نظر ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل ان تمام حمل و نقل بشمول جشن اور پارٹیوں پر کافی مستعدی سے نظر بنائے ہوئے ہے۔