کل صبح ممبئی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ اور بہت سے علاقوں میں پانی بھر گیا۔ وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارش ہونے کا انتباہ دیا۔ لیکن آج ممبئی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 24 ڈویژنل دفاتر، فائر بریگیڈ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، نیوی، کوسٹ گارڈ کو تیار رہنے کو کہا ہے۔
کارپوریشن کے تمام 24 انتظامی ڈویژنل دفاتر کو حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ۔ اس سلسلے میں کنٹرول روم کو 'ہائی الرٹ' جاری کیا گیا ہے ۔
میونسپل علاقے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسکواڈ کے تین یونٹ کو ہنگامی صورت حال میں فوری مدد کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے کوآرڈینیٹنگ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری مدد کے لیے تیار رہیں۔