ETV Bharat / state

Whistle Stuck In Throat کھلونے کی سیٹی لڑکے کے حلق میں پھنس گئی، ڈاکٹروں نے کیا کامیاب آپریشن

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 5:11 PM IST

اورنگ آباد میں واقع سرکاری ہسپتال گھاٹی کے ڈاکٹروں نے چودہ سالہ بچے کا کامیاب آپریشن کرکے اس کے حلق میں پھنسی سیٹی نکال دی۔ گارجین نے سرکاری ہسپتال کے ڈاکروں کے کارنامے کی تعریف کی۔داکٹروں نے کہاکہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم لڑکے کی جان بچانت میں کامیاب ہوگئے۔

چودہ سال کی لڑکے نے کھلونے کی سیٹی ننگلا, ڈاکٹروں نے کیا کامیاب آپریشن

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال گھاٹی کے ای این ٹی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سنیل دیشمکھ نے بتایا ہے کہ دھولیہ شہر کا اجے نامی 14 سالہ لڑکا ہنگامی حالت میں ہسپتال آیا تھا جس کے گلے میں کھلونا والی سیٹی پھنس گئی تھی۔ بچے کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی تھی۔ جب ہمارے ڈاکٹروں نے بچے کے گلے کا سی ٹی اسکین اور ایکسرے کیا تو ہمیں اس کے پھیپھڑوں میں کھلونے کی سیٹی پھنسی ہوئی پائی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور دوربین سے آپریشن کرکے اسے نئی زندگی دی گئی۔

ڈاکٹروں سنیل دیشمکھ کا کہنا تھا کہ جب اسے سرکاری اسپتال لایا گیا تو جب بھی وہ بات کر رہا تھا اس وقت سیٹی کی آواز آرہی اس کے گلے سے ارہی تھی۔سرکاری ہسپتال ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اس بچے کا علاج کسی پرائیویٹ اسپتال میں ہوتا تو اس پر تقریباً 50 ہزار روپے سے زیادہ کا خرچ ہوتے، لیکن بچہ غریب ہونے کی وجہ سے اس کے والدین نے پہلے پرائیویٹ ہاسپٹل لے کے گئے تھے اور بعد میں اسے اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال لے آئے اور یہاں اس کا مفت علاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Khanqah E Numani ممبئی میں خانقاہ نعمانی کی مخصوص افراد کو خود کفیل بنانے کی مہم

ای این ٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سنیل دیشمکھ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 30 سالوں سے ای این ٹی سے متعلق کئی آپریشن کر چکے ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچے پیسے کے سکے ننگل لیتے ہیں۔ اس لیے بچوں اور والدین کو توجہ دینی چاہیے۔ اگر بچوں کے گلے میں کوئی چیز پھنس جائے تو گھریلو علاج نہیں کرنا چاہیے بلکہ جلد از جلد ہسپتال پہنچ کر علاج کروائیں کیونکہ یہ چیزیں پھیپھڑوں میں اٹک جاتی ہے جس کی وجہ سے موت بھی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.