ETV Bharat / state

Distribution Of Crutches And Handloom in Malegaon: معذوروں کو بااختیار بنانے کے لیے ہینڈ لوم اور بیساکھی کی تقسیم - مالیگاؤں کی خبر

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی Divyang Education Welfare Society کے زیر اہتمام گذشتہ روز اسکول نمبر 1 میں معذوروں کو خود کفیل Self Employment بنانے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر سمیت شہر کے معروف صعنتکاروں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل این ڈی مہاترے نے بھی شرکت کی۔

Distribution Of Crutches And Handloom: معذوروں کو بااختیار بنانے کے لیے ہینڈ لوم اور بیساکھی کا تحفہ

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 4:02 PM IST

اس موقع پر ایڈوکیٹ مقیم مجیب نے اس پروگرام کے مقصد کو بتاتے ہوئے کہا کہ دیویانگ سوسائٹی Divyang Education Welfare Society کے ذریعے 1500 معذوروں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع اور خود کفیل Self Employment بنانے کیلئے ممبئی کی لیلا فاؤنڈیشن Lila Foundation کے اشتراک سے ہینڈ لوم اور بیساکھی Crutches And Handloom بنائی گئی ہے، جو بیک وقت کرسی بھی بن جاتی ہے۔ جس پر معذور افراد Persons With Disabilities بیٹھ کر اپنا کام کاج آسانی سے کرسکتا ہے۔

Distribution Of Crutches And Handloom: معذوروں کو بااختیار بنانے کے لیے ہینڈ لوم اور بیساکھی کا تحفہ

اس ضمن میں مالیگاؤں کی ایڈیشنل کلکٹر مایادیوی پٹولے نے کہا کہ متعدد شہروں میں شاہراہوں پر آنکھوں سے معذور افراد Persons With Disabilities کے لئے خصوصی راستے بنائے جارہے ہیں۔ جس کے باعث معذور افراد کو راستہ چلنے میں کافی آسانی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے طریقوں سے معذوروں کو خود کفیل Self Employment بنانے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے۔ اسی طرح مالیگاؤں دیویانگ سوسائٹی Malegaon Divyang Society معذوروں کو بااختیار بنانے کیلئے مسلسل کوشش کررہی ہے۔ مایادیوی پٹولے نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ معذور بھائی بہنوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی اسکیموں اور خود کفیل بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس پروگرام کے مقرر خصوصی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل این ڈی مہاترے نے بتایا کہ انہوں نے لیلا روزگار پرچس اور لیلا روزگار ہینڈ لوم دیویانگ سوسائٹی کو عطیہ کیا ہے تاکہ معذور افراد اس سے خود کے روزگار کی شروعات کرسکیں۔

اس تناظر میں دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے بتایا کہ سوسائٹی معذور افراد Persons With Disabilities کیلئے مسلسل تین سالوں سے کوشش کرتی آرہی ہے اور جو معذور افراد خود کفیل بننا چاہتے ہے ان کے لیے لیلا فاؤنڈیشن Lila Foundation کی جانب سے دو ایسی بیساکھی دی جارہی ہے جو بیک وقت کرسی بھی بن جاتی ہے۔ جس پر معذور افراد بیٹھ کر اپنا کام کاج آسانی سے کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: دیویانگ سوسائٹی کا ایف ڈی او کے دفتر میں احتجاج

انہوں نے لیلا روزگار ہینڈ لوم دیویانگ Lila Rozgar Handloom Divyang کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ اسے ایسے افراد چلاسکتے ہیں، جن کے دونوں ہاتھ اچھے ہیں اور اس ہینڈ لوم پر تیار ہونے والی ساڑھیوں سے وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی کفالت کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.