ETV Bharat / state

پی ایف کی رقم غریبوں میں تقسیم

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 5:12 PM IST

ممبئی کے مالونی میں رہنے والے فیاض شیخ اور ان کی اہلیہ نے پی ایف کی رقم نکال کر غریبوں میں تقسیم کر دی۔

فیاض شیخ اور ان کی زوجہ میزگا شیخ جھوپڑپٹیوں کے بچوں کو تعلیم سے آرستہ کررہی ہیں، جبکہ فیاض ایک پرفیوم کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کا مالونی علاقہ، مسلم اکثریتی ہونے کی وجہ سے افلاس اور پسماندگی کی باہوں میں قید ہے، جہاں لاک ڈاؤن میں ممبئی کے کئی علاقوں میں پریشانیوں نے دستک دی۔

وہیں ان پریشانیوں سے لڑنے کے لیے جھوپڑپٹیوں میں مقیم لوگوں کے لیے ایک اسکول کے ذریعہ راشن پہنچایا جارہا ہے۔

پی ایف کی رقم غریبوں میں تقسیم

فیاض شیخ اور ان کی اہلیہ میزگا شیخ جھوپڑپٹیوں کے بچوں کو تعلیم سے آرستہ کر رہی ہیں جبکہ فیاض ایک پرفیوم کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

گزشتہ چار مہینوں سے اپنی اہلیہ میزگا کے ساتھ وہ شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم علاقے کے پانچ سو گھروں میں رہنے والے لوگوں کو راشن پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسا کرتے ہوئے میزگا شیخ کے پاس جب رقم ختم ہوگئی، تو ان کے خاوند نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انہوں نے اپنے مستقبل میں استعمال کی جانے والی رقم پی ایف کو نکال کر ان لوگوں پر خرچ کرنا شروع کر دیا۔

فیاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ رقم گھر خریدنے کے لیے رکھی تھی لیکن حالات نے فیاض کو ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے پر مجبور کر دیا، اسی لیے انہوں نے بلا جھجھک اس رقم سے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کردی۔

واضح رہے کہ موجودہ حالات میں تعلیم جہاں پیشہ بن گئی ہے، وہاں ایسے بھی لوگ ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان لوگوں تک روزمرہ کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا فریضہ اور صدقہ جاریہ سمجھ کر اسے تقسیم کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.