اورنگ آباد: اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آفس میں مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کی قیادت میں دیشا کمیٹی کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڑ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے جاری چالیس سے زائد فلاحی و ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا، جن میں وزیر اعظم رہائشی اسکیم، اجولا گیس یوجنا اور امرت سروور اسکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Disha Committee Meeting in Aurangabad
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق اس اجلاس میں مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے مرکز کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا تاہم اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی تمام اسکیمیں محض کاغذوں تک محدود ہیں، مرکزی وزرا کی موجودگی میں میٹنگ ہوئی لیکن ریاست کے اعلیٰ سرکاری حکام میٹنگ سے غائب رہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت اور بیورو کریسی ان اسکیمات کے تعلق سے کتنے سنجیدہ ہیں۔
مرکز کی تمام اسکیمیں کاغذوں تک محدود ہیں، کل اگر مودی کا پوسٹر نظر آیا کہ ہم غریبوں کو گھر دے رہے ہیں تو ہمارا کہنا یہ ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں مرکز اور ریاست کے اشتراک سے جاری چالیس سے زائد اسکیموں کا اس میٹنگ میں جائزہ لیا گیا، ان اسکیموں پر اب تک کتنا خرچ ہوا اور مارچ تک ٹارگیٹ کو کیسے مکمل کیا جائے اس پر غور کیا گیا، پی ایم آواس یوجنا، اجولا گیس اسکیم، امرت سروور اور دوسری اسکیموں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔