بی جے پی رہنما اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ادھون ٹھاکرے کی زیرقیادت ریاستی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ ایف گروپ کے 23 افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کیوں کرنے دی گئی۔
ڈی ایچ ایف ایل گروپ کے وادھوان کنبے کے مہابلیشور جانے کے بعد انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
دراصل ان 23 افراد نے لاک ڈاؤن کے دوران کھانڈلہ سے مہابلیشور میں قائم اپنے فارم ہاوس کا سفر کیا تھا۔
فڑنویس نے ٹویٹ میں کہا 'مہاراشٹر میں امیروں کے لیے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے، کوئی بھی افراد پولیس کی اجازت کے بعد اپنی چھٹیاں مہابلیشور میں کاٹ سکتا ہے، یہ ممکن نہیں ہے کہ اعلی آئی پی ایس افسر اتنی بڑی غلطی کر سکتا ہے'۔
حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'یہ کس کے آرڈس یا رہم دلی سے ہوا ہے؟ سی ایم، ایچ ایم، آپ وضاحت دی جیے'۔
ڈی ایچ ایف ایل گروپ کے وادھوان کنبے کے 23 افراد کو اب پولیس نے مہابلیشور میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وہیں ریاستی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سے متعلق ایک انکوائری کی جائے گی کہ وادھوان کنبے کے 23 افراد لاک ڈاؤن کے دوران مہابلیوشور کیسے گئے۔