ETV Bharat / state

بال ٹھاکرے پر پروگرام، فڑنویس اور راج ٹھاکرے مدعو نہیں - اردو نیوز ممبئی

دادر میں شیواجی پارک کے سامنے والے پرانے میئر بنگلے میں بالاصاحب ٹھاکرے کے قومی یادگاری کا بھومی پوجن پروگرام منعقد ہوا۔ یہ پروگرام عوام کے لئے آن لائن براہ راست نشریات کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایک بہت بڑا ہجوم دیکھا گیا۔

devendra fadnavis and raj thackeray not invited to the late balasaheb thackeray memorial program
آنجہائی بالاصاحب ٹھاکرے قومی یادگار کے پروگرام میں فڑنویس اور راج ٹھاکرے کو مدعو نہیں کیا گیا
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 7:00 AM IST

آنجہائی بالاصاحب ٹھاکرے نیشنل میموریل کے بھومی پوجن پروگرام میں ادھوٹھاکرے نے اپنے چچازادبھائی اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس کو اس پروگرام میں کورونا کا بہانہ بناتے ہوئے دعوت نامہ نہیں دیا۔

جبکہ شیوسینا کے لیڈران کے ساتھ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اور این سی پی لیڈر اجیت داداپوار اور کانگریس کے بالا صاحب تھوراٹ کےعلاوہ سنجے راؤت، ایکناتھ شندے، سبھاش دیسائی، ممبران پارلیمنٹ اروند ساونت، راہول شیوالے، ونائک راوت، گجنن کیرتیکر میونسپل میئر کشوری پیڈینکر، ممبئی میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل، ایم ایم آر ڈی اے کمشنر آر۔راجیو، ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرال اور چیف سکریٹری ستارام کونٹے سمیت شیوسینا اور دیگر پارٹیوں کے نمائندے بھی پرواگرام میں دکھائی دیے۔

مہا وکاس آگھاڑی سرکار جب سے مہاراشٹر کے اقتدار میں آئی ہے تب سے ہی بی جے پی سے شیوسینا کے تعلقات بے حد خراب چل رہے ہیں۔

پہلے سوشانت سنگھ اور اب سچن وازے کے معاملے میں فڑنویس کے ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی وقتاً فوقتاً ٹھاکرے کو اپنی تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب دیویندر فڑنویس ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے تب انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج میموریل کے بھومی پوجن پروگرام میں ادھو ٹھاکرے کو مدعو نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

سنجے راوت کو ممتا بنرجی کی جیت کا یقین

ادھو ریاست کے وزیراعلیٰ تو انہوں نے بالاصاحب ٹھاکرے قومی یادگاری کے بھومی پوجا میں شرکت کے لئے فڑنویس کو مدعو نہ کرکے فڑنویس سے انتقام لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.