کل شام شیواجی پارک میں ادھوٹھاکرے کی رسم حلف برداری سے میں شرکت کے بعد وہ سیدھے ورشا پہنچے اور سامان باندھنا شروع کر دیا۔ انہوں نے شیوسینا مخالف ٹوئٹ بھی کر دیئے۔ حالانکہ اس درمیان وزیراعظم نریندرمودی ٹوئیٹ سے ادھو کو مبارکباد دیتے رہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جمعرات سے ایک سامان منتقل کرنے والی کمپنی کی ایک گاڑی دوپہر سے ملبار ہل میں واقع وزیراعلیٰ کے بنگلہ ‘ورشا’ پہنچی اور سامان سمیٹنے کا نام کرنے لگی۔
فڑنویس نے منگل کی سہ پہر وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فڑنویس کا تعلق ناگپور سے ہے اور اب انہوں نے ممبئی میں ایک نئے مکان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کیونکہ وہ اور اس کے کنبہ کے افراد ممبئی میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ ان کی اہلیہ امریتا، ایکسس بینک میں سینئر عہدے پر ملازمت کرتی ہیں اور ان کی بیٹی بھی یہاں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2014 میں فڑنویس کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہ ممبئی منتقل ہو گئے تھے۔ کیونکہ وہ بی جے پی کی مقننہ پارٹی کے رہنما منتخب ہو گئے تھے۔ وہ ناگپور جنوبی مغربی سیٹ سے منتخب ہونے والے امیدوار ہیں۔ ان کے نئی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد بننے کا امکان ہے۔