مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی ایک فعل تنظیم 'دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی' معذوروں کے مسائل و حل اور بنیادی حقوق کیلئے ہر ناممکن کوشش میں مصرف ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام گزشتہ شب 11 فروری بروز جمعرات کو حج کمیٹی اسکول نمبر-1 میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس میٹنگ میں معذوروں کے مطالبات کے حوالے سے کس طرح حکومت کو بیدار کیا جائے۔ پنشن اسکیم اور جدید ممبر سازی، معذوروں کو روزگار کے مواقع اور دیگر حکومت کے اسکیمز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں ایڈوکیٹ انصاری سالک نے کہا کہ دیویانگ سوسائٹی نے ٹول ناکے کے ذمہ دران سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کے لئے ٹول ٹیکس فری کیا جائے۔ اس ضمن میں ٹول ناکے کے ذمہ دران نے دیویانگ سوسائٹی کو تعاون کی یقین دہائی کرائی اور سوسائٹی تعلیم یافتہ معذور خواتین کے لئے گھریلو اسکیمز متحرک کروانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر روزگار کر سکے۔ موصوف نے اجلاس میں شریک معذوروں کی حوصلہ افزائی کی اور کام کرنے کا یقین دلایا۔
بعدازاں دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے ای ٹی وی بھارت کو اس میٹنگ کے مقصد کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مالیگاؤں کارپوریشن کورونا مہاماری کا بہانا بنا کر معذوروں کو صرف پانچ ہزار پنشن دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی پر قابل اعتراض نغمہ، گوگل کے سی ای او سمیت 18 پر مقدمہ درج
موصوف نے مزید کہا کہ شہر میں معذوروں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے دیویانگ سوسائٹی نے سرکاری روزگار، پنشن، اسکیموں، گھرکل یوجنا اور جدید ممبر سازی کے ساتھ ساتھ گیارہ ہزار کالونی میں ایک کالونی دینے کا مطالبہ اعلی آفیسروں سے کیا ہے۔
واضح رہے کہ اعلی آفیسروں نے ان تمام مسائل کو سننے کے بعد تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔