ETV Bharat / state

تبلیغی ارکان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 3:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں بیڑ کے کیج تعلقہ میں کچھ روز قبل تبلیغی جماعت کے مقامی امیر اور ان کے ساتھیوں پر کچھ فرقہ پرست عناصر نے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا تھا۔ اس معاملہ میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر، سنیل کیندریکر سے نمائندگی کی گئی اور خاطیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Demand for stern action against those who attack on tablighi members
تبلیغی ارکان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹرا کے رہنماؤں نے اورنگ آباد ڈیویژنل کمشنر سے ملاقات کرکے تبلیغی جماعت کے ارکان پر کئے گئے حملہ کی سخت مذمت کی اور ملزمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

سنیل کیندریکر سے نمائندگی کے بعد مجلس کے رہنماؤں نے بتایا کہ کیج تعلقہ کے ایک گاؤں میں تبلیغی جماعت کے امیر اور ان کے ساتھیوں پر کیا گیا حملہ بزدلانہ عمل تھا اور اس حملہ کے ذریعہ مسلم اقلیت میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اورنگ آباد مجلس کے صدر عبدالسمیر ساجد نے کہا کہ حملے کی مناسب انداز میں تحقیقات کی جانی چاہئے اور فوری طور پر قصور واروں کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلیے بھی مناسب اقدامات کرنے کا محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیویژنل کمشنر نے مجلسی وفد کے مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کرنے اور مناسب کاروائی کرنے کا تیقن دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.