ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایک بار پھر سے مسلم ریزرویشن کے لئے آوازیں اُٹھنے لگی ہیں۔
اورنگ آباد شہر کی پچیس سے زائد تنظیموں کے ایک وفد نے آج ڈیویژنل کمشنر آفس پہنچ کر مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا اور ریاستی، مرکزی حکومت کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا۔
اس مکتوب میں مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کا مطالبہ کیا گیا ہے، وفد میں شامل نمائندوں کا کہنا ہے کہ ریزرویشن مسلمانوں کا حق ہے اور انہیں ملنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
مالیگاؤں: 'مولانا مختار احمد اسکالرشپ 2021' کا اعلان
اس موقع پر سابق بی جے پی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسی پر نکتہ چینی بھی کی گئی، وفد کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ موجودہ حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو عوامی سطح پر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔