ETV Bharat / state

Demand for Bonus to The Workers in Malegaon: کامگاروں کو بونس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ، سیٹو مزدور یونین

author img

By

Published : May 2, 2022, 5:13 PM IST

سیٹو مزدور یونین کے رکن اطہر خان آج محکمہ لیبر افسر کو ایک مطالباتی مکتوب دیتے ہوئے لیبر ایکٹ کے تحت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور عید کے بونس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ Demand for Immediate Bonus Payment to The Workers in Malegaon

کامگاروں کو بونس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ: سیٹو مزدور یونین

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پاورلوم صنعت وہاں کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے جس کے باعث یہاں بڑی تعداد میں پاورلوم مزدور آباد ہے، جو سال بھر محنت و مزدوری کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں۔ پاورلوم صنعت سے جڑے الگ الگ شعبہ جات میں کام کرنے والوں میں رچھ بھرنے والے ترشن بھرنے والے، کپڑے کی گھڑی لگانے والے مزدور کو بنکر اپنی حیثیت کے مطابق تعاون کرتا ہے جو رمضان المبارک کے آخری ایام میں حق رضا (بونس) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ Demand for Immediate Bonus Payment to The Workers in Malegaon

اس تعلق سے شہر کی متعدد بنکر تنظیموں نے بنکروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ افہام و تفہیم کی روایت کے ساتھ مزدوروں کا حق رضا ادا کیا جائے جس کے بعد سیٹو مزدور یونین کے رکن اطہر خان نے افہام و تفہیم کے جملے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روایت بنتی جارہی ہے کہ افہام و تفہیم مطلب کہ سمجھ بوجھ کر اپنے مزدوروں کو حق رضا دے دیا جائے جبکہ بونس مزدور کا حق ہوتا ہے۔ Immediate Bonus to The Workers on the Occasion of Eid

ویڈیو
مزید پڑھین:

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بونس سے مزدوروں کو کافی سہارا مل جاتا ہے جس سے ان کی عید کی تیاریاں آسانی سے مکمل ہوجاتی ہیں لیکن ہر سال کچھ بنکر اسے دینے میں ٹال مٹول کرتے ہیں جس سے مزدوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے اطہر خان نے سیٹو مزدور یونین کی جانب سے محکمہ لیبر افسر کو ایک مطالباتی مکتوب دیتے ہوئے لیبر ایکٹ کے تحت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور عید کے بونس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.