ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسی ضمن میں مریضوں کے گھروالوں اور سماجی خدمتگاروں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
شہر کے معروف سوشل ورکر یونس خان خلیل خان (صدر، رائٹ وے تنظیم) نے بتایا کہ ان کی تنظیم کے اراکین لاک ڈاؤن کے روز اول سے مریضوں کی مدد کر رہے ہیں اور ان کی تنظیم کی جانب سے غریب مریضوں کے لیے مفت میڈیکل خدمات انجام دی جارہی ہے۔
یونس خان نے بتایا کہ غیر ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری اور کارروائی ہونا چاہیے کیوںکہ ایسے ڈاکٹروں نے شوگر، ہارٹ، بی پی، دما و عام مریضوں کو بھی آکسی میٹر سے چیک کرنے کے بعد کورونا مریض بتا دیا اور انہیں کورونا ہسپتال بھیج دیا۔ جہاں ان مریضوں کا انتقال آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہو گیا۔
موصوف نے کہا کہ شہر کے بڑے ڈاکٹر اور سرجن حضرات نے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد نجی ہسپتالوں کو بند کر دیا تھا جس کے سبب عام مریضوں کو بے انتہا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج دیکھا جائے تو شہر میں کورونا سے زیادہ اموات عام مریضوں کی ہے۔