ETV Bharat / state

پی ایم سی بینک، اکاؤنٹ ہولڈر کی صدمے سے موت

پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹیو بینک میں بدعنوانی کے بعد اس کے ایک کھاتہ دار کی صدمے سے موت ہوگئی۔

author img

By

Published : Oct 15, 2019, 11:32 PM IST

پی ایم سی بینک، اکاؤنٹ ہولڈر کی صدمے سے موت

رپورٹ کے مطابق ممبئی کے اوشیویرہ علاقے کے باشندے سنجے گلاٹی بینک پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف کل مظاہرہ کرنے گئے تھے اور جب وہ گھر لوٹے تو حرکت قلب رک جانے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ منگل کے روز ان کی آخری رسومات اد کی گئیں۔

گلاٹی کے اس بینک کے کھاتے میں تقریبا 90 لاکھ روپیے جمع تھے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد اس مسئلے کو مرکزی حکومت کے پاس لے جائیں گے اور درخواست کریں گے کہ وہ کھاتہ داروں کا پیسہ واپس لوٹانے میں مرکز مدد کرے۔

غور طلب ہے کہ بے ضابطگی برتنے کے الزام میں ریزرو بینک آف انڈیا نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک کی کچھ سرگرمیوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

آر بی آئی نے یہ کاروائی بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949 کی شق 35اے کے تحت کی ہے۔

آر بی آئی نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ کھاتیدار اپنے بچت کھاتے، کرنٹ کھاتے یا دیگر کسی بھی کھاتے سے چھ ماہ میں 40ہزار روپیے سے زیادہ نہیں نکال پائیں گے۔ اتنا ہی نہیں پی ایم سی بینک صارفین کو کسی بھی طرح کا قرض نہیں دے سکتی۔

آر بی آئی کا کہنا ہےکہ ممبئی میں واقع پی ایم سی بینک کو بینکنگ سے متعلق لین دین کرنے سےقبل اس سے تحریری طور پر منظوری لینی ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.