ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں آج داؤدی مسلم بوہرہ سماج نے عید منایا۔ داؤدی بوہرہ کے مساجد کمیونیٹی سینٹر میں صبح فجر کی نماز کے بعد عید کی نماز کا اہتمام کیا گیا اور یہیں داؤدی بوہرہ سماج کے ماننے والوں نے عید کی نماز ادا کی۔ داؤدی بوہرہ کے روح رواں سیدنا مفدل سیف الدین نے عید کا خطبہ دیا۔ اُنکا خطبہ ممبئی کی فورٹ علاقے میں موجود بدری محل میں دیا گیا۔ ان کی سربراہی میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ وہیں بدری محل میں ہی رات کے وقت بھی عبادت کہ اہتمام کیا گیا تھا۔
اپنے خطبے میں سیدنا مفدل سیف الدین نے ملک ملت کی امن امان اور ملک کی ترقی کے لیے دعائیں کی۔ اُنہوں نے اپنے خطبے میں ایک دوسرے کے مذاہب کے درمیان بھائی چارہ پر زور دیا۔ وہیں انہوں نے متعدد فرقے کے درمیان کیسے امن و امان قائم رکھا جائے، اس پر خاص زور دیتے ہوئے خطبے میں نصیحت کی۔
یہ بھی پڑھیں: احمدآباد: داؤدی بوہرا جماعت نے عالمی یوم ماحولیات منایا
بتا دیں کہ ملک بھر میں داؤدی بوہرہ سماج کی تعداد خاصی ہے لیکن ممبئی میں ایک لاکھ کے قریب داؤدی مسلم بوہرہ سماج سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ ان میں اکثریت کاروباری اور تاجروں کی ہے، جو ممبئی میں بڑے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ممبئی میں بھنڈی بازار فورٹ سمیت کئی علاقے میں بوہرہ فرقے کے کمیونیٹی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، جہاں سے کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کے اہم فیصلے لیے جاتے ہیں۔