ممبئی: آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام ممبئی میں واقع اسلام جمخانہ میں دستور بچاؤ ملک بناؤ تحریک کا آغاز کیا گیا ہے۔ آج کے حالات دیکھ کر مجھے کسی کا ایک شعر یاد آرہا ہے کہ در بدر بھٹکتے ہیں عافیت نہیں ملتی۔ شہر تو اپنا ہے لیکن شہریت نہیں ملتی۔ یہ بات مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے ممبئی کے اسلام جم خانہ میں منعقد ملی کونسل کے زیر اہتمام ایک بیداری مہم میں کہی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا ہے کہ جیسا کہ آج آل انڈیا ملی کو کونسل کی زیرِ اہتمام دستور بچاؤ بیداری مہم منعقد کی گئی۔ اس میں ہر طرح کے لوگ شامل تھے کہ ہمارا دستور بڑا عظیم اور اعلیٰ ہے۔ اس کی حفاظت کرنا ہمارے ملک کے ہر شہری کا فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا ہے کہ ہر آدمی اس دستور کی حفاظت کریں۔ اس میٹنگ میں ہم نے ایک دوسرے سے مشورہ کیا اور ہمیں یقین ہے کہ اس مشورے کے بعد ہم اس دستور کو بچانے کی اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ آل انڈیا ملی کونسل کے صدر نظام الدین شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام کی موجودہ وقت میں بے حد ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے معاشرے سے ایسی باثر شخصیات کو مدعو کیا جن کا معاشرے میں ایک اہم مقام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کی بیداری مہم کے ذریعہ ہم دستور بچانے میں اور ملک بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شیخ نے کہا ہے کہ اس طرح کی بیداری مہم ملک کے الگ الگ حصوں میں الگ الگ شہروں میں خطوں میں منعقد کی جائے گی اور عوام کو ملک کے دستور کو کیسے بچایا جائے اس بارے میں انہیں روشناس کرایا جائے گا۔
سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا ہے کہ جو لوگ دستور کی دھجیاں اڑا رہے ہیں وہ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم دستور کی حفاظت کر رہے ہیں۔ یہی طریقہ ہے دستور کو ختم کرنے کا اور دستور کی دھجیاں اڑانے کا دور حاضر میں تعلیم ادارے اور دوسرے ادارے محفوظ نہیں ہیں۔ ان ساری جگہوں پر دستور کی دھجیاں اڑانے والے حملے کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ سب مل کر تبادلۂ خیال کریں دستور اور ملک کی کیسی حفاظت کریں اس بارے میں سوچیں اور سنجیدگی سے اس پر غور کریں۔
آپ کو بتا دیں کہ آل انڈیا ملی کونسل تنظیم معاشرے کی فلاح و بہبود کو لے کر گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے الگ الگ حصوں میں الگ الگ خطوں میں شہروں میں سرگرم ہے۔ دور حاضر میں ملک کی جو صورتحال ہے اس صورتحال کو لے کر تنظیم نے بیداری مہم کا آغاز کیا ہے اور اس طرح سے دستور بچاؤ اور ملک بچاؤ کے عنوان سے ایک تحریک چلائی جا رہی ہے تاکہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے۔ آئین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے وہ بند ہو۔