ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ریاست میں سینئرٹی کی بنیاد پر پروموشن، دلتوں کا احتجاج - دلتوں کا احتجاج

مہاراشٹر حکومت کے سینئریٹی کے لحاظ سے عہدوں پر ترقی دئے جانے والے فیصلے کے بعد اورنگ آباد میں دلت تنظیموں نے اپنے سروں کو منڈوا کر علامتی احتجاج درج کروایا ہے۔

ریاست میں سینئرٹی کی بنیاد پر پرموشن، دلتوں کا احتجاج

author img

By

Published : May 11, 2021, 7:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دلت تنظیموں نے اپنے سروں کو منڈوا کر علامتی احتجاج درج کروایا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے سینئرٹی کی بنیاد پر پروموشن دینے کا حکم دیا ہے جِس سے پسماندہ طبقات کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں ہوگا، اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا تو لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ریاست میں سینئرٹی کی بنیاد پر پرموشن، دلتوں کا احتجاج

مہاراشٹر حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو پروموشن میں ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے پروموشن کے تعلق سے جو فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسے منسوخ نہیں کیا۔ اس لیے اب ریاست میں سینئرٹی کے لحاظ سے عہدوں پر ترقی دی جائے گی اور سنہ 2004 سے التوا میں پڑے معاملات کو نمٹایا جائیگا۔

ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے دلت سماج میں شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دلت تنظیموں نے بھڑکل گیٹ پر اپنے سروں کو منڈوا کر علامتی احتجاج درج کروایا۔

ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا تو لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.