ETV Bharat / state

Cyrus Mistry Funeral سائرس مستری کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی - maha news

ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری اتوار کو ممبئی کے قریب ایک حادثے میں انتقال کر گئے۔ ان کا پوسٹ مارٹم کل رات 2:30 تا 3:30 کے قریب کیا گیا۔ کل صبح دس بجے ممبئی کے ورلی شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ Cyrus Mistrys last rites to be performed at Mumbais Worli crematorium

سائرس مستری کی آخری رسومات کل ادا کی جائے گی

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 7:18 PM IST

ممبئی: ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمن سائرس مستری کی کل ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی، یہ حادثہ ممبئی سے متصل پالگھر میں پیش آیا۔سائرس مستری کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، ہسپتال میں سائرس مستری کا کوئی بھی رشتہ دار نہیں پہنچ سکا، کیوں کہ سائرس مستری کا بیٹا اور بیوی فیملی فنکشن کے لیے برطانیہ گئے ہیں۔ان کا آج ممبئی پہنچنے کا امکان ہے۔ کل صبح دس بجے ممبئی کے ورلی شمشان گھاٹ میں سائرس مستری کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ Cyrus Mistrys Last Rites Tomorrow

سائرس مستری

سائرس مستری مرسڈیز کار میں احمد آباد سے ممبئی جا رہے تھے۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ دوپہر 3.15 بجے کے قریب پیش آیا۔ پالگھر پولیس کے مطابق انیتا پنڈولے تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی اور انہوں نے غلط سمت سے دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، ان کے ساتھ ان کے شوہر جے ایم فائنانشیل کے سی ای او ڈیریوس پنڈولے بیٹھے ہوئے تھے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے واپی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پالگھر کے ڈپچیری میں بارڈر چیک پوسٹ سے سائرس مستری کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے۔ڈاکٹروں نے سائرس مستری کی موت کی وجہ سر میں چوٹ بتائی ہے۔ ڈاکٹر شبھم سنگھ نے بتایا کہ سائرس مستری کے سر پر چوٹ لگی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سر پر چوٹ لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ Cyrus Mistrys last rites to be performed at Mumbais Worli crematorium

ڈاکٹر نے بتایا کہ جہانگیر پنڈولے کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب دونوں کو ہسپتال لایا تب ان کی موت ہوچکی تھی۔سائرس مستری کی موت کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر کے سیاستدانوں، صنعتکاروں اور دوستوں سمیت نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، مختلف مرکزی وزراء، نیشنلسٹ کانگریس کے صدر شرد پوار وغیرہ نے مستری کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سنہ 2018 میں سائرس کی کل مالیت 70,957 کروڑ روپے تھی۔ وہ اپنی بیوی روہیکا چھاگلا کے ساتھ ممبئی میں ایک پرتعیش گھر میں رہتے تھے۔ ممبئی کے علاوہ آئرلینڈ، لندن اور دبئی میں بھی ان کی رہائش گاہیں ہیں۔ Cyrus Mistrys Last Rites Tomorrow

پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی لگژری کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے پہلے تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے دونوں افراد نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں باندھی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ کو عبور کرنے کے بعد ان کی گاڑی نے 20 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 9 منٹ میں طے کیا ہوگا۔ کار انیتا پنڈولے چلا رہی تھی - پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کی کار کو 2:21 بجے کے قریب پوسٹ کے قریب دکھایا گیا ہے۔ Cyrus Mistrys Last Rites Tomorrow

پولیس رپورٹ کے مطابق انیتا پنڈولے ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی ملکیت والی لگژری کار چلا رہی تھیں۔ انیتا پنڈولے اور ان کے شوہر ڈیریوس پنڈولے اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔ لیکن سائرس مستری اور ڈیریوس کے بھائی جہانگیر پنڈولے کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ممبئی سے تقریباً 120 کلومیٹر کے فاصلے پر کل سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔ Cyrus Mistry funeral

یہ بھی پڑھیں: Cyrus Mistry Died in road accident ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی کار حادثے میں موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.