ETV Bharat / state

Eid ul Fitr prayer On Azad Maidan آزاد میدان میں عید کی نماز کو لیکر تجسس برقرار - ممبئی اردو نیوز

ممبئی کے آزاد میدان میں گزشتہ 17 برسوں سے عید کی نماز ادا کی جارہی ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ یہاں بھی نماز پر پابندی عائد کی گئی تھی حالانکہ حالات بہتر ہونے کے باوجود اس مرتبہ یہاں نماز ہوگی یا نہیں یہ واضح نہیں ہوپایا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 1:05 PM IST

آزاد میدان میں عید کی نماز ہوگی یا نہیں ۔۔۔۔؟

ممبئی: ممبئی کے آزاد میدان میں گزشتہ 17 برسوں سے عید کی نماز ہو رہی ہے کورونا کی وجہ سے ہر جگہ کی طرح یہاں بھی پابندی عائد کی گئی تھی حالانکہ اب حالات بہتر ہو گئے ہیں لیکن اس مرتبہ آزاد میدان میں عید کی نماز ہوگی یا نہیں یہ ابتک واضح نہیں ہو پایا ہے کیونکہ ممبئی پولیس نے اب تک آزاد میدان میں عید کی نماز کے لئے اجازت نہیں دی جبکہ عید نماز انتظامیہ کمیٹی نے ممبئی پولیس کو خط لکھ کر اجازت طلب کرنے کے تمام قانونی پروسیس کو پورا کرلیا ہے۔

عید کی نماز کو محض کچھ ہی دن باقی ہیں آزاد میدان اور اس کے اطراف میں موجود علاقے کے تاجر کاروباری اسی آزاد میدان میں عید کی نماز ادا کرتے ہیں۔۔ لیکن اس مرتبہ آزاد میدان میں عید کی نماز ہوگی یا نہیں ہوگی یہ ابتک صاف نہیں ہو پایا ہے ۔ ممبئی جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب کہتے ہیں کہ اس کے لئے عید نماز کمیٹی نے ساری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جامع مسجد کا ہمیشہ سے اس کمیٹی کو عید کی نماز کو لیکر تعاون رہا ہے کیونکہ یہ جگہ بڑی ہے اور کھلی ہے۔۔ اطراف کے لوگوں کیلئے آسانی ہوتی ہے۔ یہاں گزشتہ 17 برسوں سے نماز ہو رہی ہے ۔ کووڈ کے سبب اور دوسری کچھ وجوہات کی بنیاد پر دوسری جماعت جامع مسجد ممبئی میں ہوتی تھی ۔ شعیب خطیب نے کہا کہ عید نماز انتظامیہ کمیٹی پوری کوشش کر رہی ہے امید کرتے ہیں کہ ہمیں جلد ہی اجازت آزاد میدان میں نماز ادا کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلہ میں ممبئی کے آزاد میدان پولیس تھانے کے سینئیر پی آئی سے بات چیت کرنی چاہی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ انتظامیہ کمیٹی کے نعیم نام کے ایک کارکن سے جب بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔۔بتا دیں کہ جنوبی ممبئی میں موجود آزاد میدان ممبئی کے سب سے بڑے اور وسیع و عریض علاقے میں پھیلا ہوا ہے جہاں بیک وقت لاکھوں لوگ نماز بآسانی پڑھ سکتے ہیں جبکہ ممبئی کی متعدد جگہوں پر بھی مقامی میدان اور مساجد میں عید کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Action Against Abandoned Vehicles ممبئی میونسپل کارپوریشن کی لاوارث موٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.