ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کرفیو ختم، 85 تاجر کورونا متاثر

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کے پیش نظر نافذ کرفیو کی مدت آج ختم ہو گئی اور اس دوران کورونا جانچ میں 85 تاجر بھی متاثر پائے گئے ہیں۔

اورنگ آباد میں کرفیو ختم، 85 تاجر کورونا متاثر
اورنگ آباد میں کرفیو ختم، 85 تاجر کورونا متاثر
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 7:56 PM IST

اورنگ آباد کارپوریشن کے چیئرمن آستیک کمار پانڈے نے اتوار کے روز کہا کہ 'ہفتے کے روز کورونا کے تعلق سے کی گئی جانچ میں تقریبا 85 تاجر اس جان لیوا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اگر آپ باہر خریداری کرنے جا رہے ہیں تو اپنا خیال رکھیں'۔

دراصل 18 جولائی کو کرفیو ہٹنے کے بعد اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے حکم دیا تھا کہ تاجروں کو کاروبار میں واپس آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے ہوں گے جس میں 85 تاجر متاثر پائے گئے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز تاجروں کے ایک وفد نے کارپوریشن کے چیرمین سے تاجروں کی کورونا جانچ کے وقت کے تعلق سے بات کی، جس کے جواب میں پانڈے نے کہا کہ25 جولائی تک اس مہم کو چلایا جائے گا ۔

کارپوریشن نے یہ بھی کہا کہ شہر کے بہت سے علاقوں میں جانچ مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں دکانداروں کی جانچ کی جائے گی۔ تاجر مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں پریشان بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.