مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں قومی یوم رائے دہندگان کی مناسبت سے ایک ثقافتی تقریب Cultural Event on National Voters' Dayکا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کے چیف الیکشن کمشنر سریکانت دیش پانڈے نے کی شرکت کی۔
اس دوران پر یونیورسٹی کے احاطے میں لوک گیت اور نکڑ ناٹک کے ذریعے شہریان میں ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کو کیسے اپڈیٹ کیا جارہا ہے اور کیسے ہر شخص کو ووٹنگ National Voters' Dayکا حق دلایا جارہا ہے اس پر روشنی ڈالی گئی ، پروگرام میں پچیس سے زائد ٹرانس جینڈرس کو ووٹر شناختی کارڈ تقسیم کیے گئے
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے بتایا کہ اس سال زیادہ سے زیادہ ووٹرس کو شامل کرنا انتظامیہ کا عزم ہے۔