ETV Bharat / state

Youth Injured تجربہ کرتے وقت دھماکہ میں ایک نوجوان شدید زخمی - اورنگ آباد ضلع کے کنٹر تعلقہ کے ناگاپور گاؤں

اورنگ آباد ضلع میں واقع ناگاپور گاؤں میں ایک دھما کہ ہوا جس میں ایک نوجوان سمیر شیخ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق سمیر اپنے گھر کا دروازہ بند کرکے کچھ تجربہ کر رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا۔

تجربہ کرتے وقت دھماکے میں ایک نوجوان شدید زخمی

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 5:51 PM IST

تجربہ کرتے وقت دھماکے میں ایک نوجوان شدید زخمی

اورنگ آباد:ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے کنٹر تعلقہ کے ناگاپور گاؤں میں دھما کہ ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ دھماکے کی صحیح وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم بم ڈٹیکشن ٹیم نے سینئر حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اس واقعے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ اس کا علاج گھاٹی اسپتال اور نگ آباد میں چل رہا ہے۔ واقعے میں شدید زخمی سمیر سلیم شیخ اسی فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب سمیر دروازہ بند کر کے ٹین شیڈ میں کچھے کام کر رہا تھا۔ اس وقت نا گاپور گاؤں دھماکے سے لرز اٹھا تھا۔ یہ آواز سن کر گاؤں والے دوڑ پڑے اور دیکھا کہ سمیر کے گھر کا لوہے کا دروازہ بالکل ٹوٹا ہوا تھا۔ گاؤں والوں نے شدید زخمی سمیر شیخ کو گھر سے باہر نکالا اور پرائیویٹ گاڑی میں لیکر اورنگ آباد کے گھاٹی ہسپتال میں داخل کرایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کومل شندے اور پشور پولس تھانے کے ملازمین موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ED Raids on Thackeray Relatives انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹھاکرے کے قریبیوں کے گھر چھاپے ماری

پولیس نے بتایا کہ اورنگ آباد سے بم اسکوڈ کا پتہ لگانے والی ٹیم کو بلایا گیا تھا کیونکہ دھماکے کی وجہ واضح نہیں تھی۔ اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر وجے ٹھا کر واڑ نے نا گاپور کا دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.