ETV Bharat / state

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.58 لاکھ سے تجاوز - جنوبی بھارت

ملک میں دو دن تک کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6566 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 158333 تک پہنچ گئی اور 194 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 4531 ہوگئی ہے۔

ملک بار بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.58 لاکھ سے متجاوز

author img

By

Published : May 28, 2020, 1:04 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثرہ 3266 افراد ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 67692 ہو گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقے میں اب تک اس سے 158333 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4531 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ملک میں فی الحال کورونا کے کل 86110 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں بدھ اور منگل کو نئے معاملات میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

ملک میں مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں کورونا نے کافی تباہی برپا کی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2190 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 56948 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1897 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 17918 اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 18545 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور یہاں 133 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9909 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 15195 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 938 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 7549 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کوروناکی وجہ سے قومی دارالحکومت کی بھی حالت کافی تشویشناک ہے۔ دہلی میں 15257 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس نے 303 لوگوں کی جانیں لی ہیں۔ وہیں 7264 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 7703 ہو گئی ہے اور 173 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 4457 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کوروناکی زد میں اب تک 6991 افراد آئے ہیں اور 182 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 3391 لوگ اس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 4192 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 289 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1578 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کوروناسے 2098 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 63 لوگوں نے کوروناکی وجہ جان گنوائی ہے۔ وہیں 1284 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 3171 اور کرناٹک میں 2418 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 58 اور 47 ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1921 ہو گئی ہے اوریہاں 26 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 40، ہریانہ میں 18، بہار میں 15، اڈیشہ اور کیرالہ میں سات سات، ہماچل پردیش میں پانچ، جھارکھنڈ، آسام، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ میں چار چار اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.